26 اکتوبر 2013 - 20:30
افغانستان کے صوبہ غزنی میں خوفناک بم دھماکہ، ۱۸ افراد جانبحق

افغانستان سے موصولہ خبروں کے مطابق صوبہ غزنی میں خوفناک بم دھما کہ سنا گیا ہے۔

ابنا: افغانستان سے موصولہ خبروں کے مطابق صوبہ غزنی میں خوفناک بم دھما کہ سنا گیا ہے۔ پریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ بم دھماکہ آج شام ہوا جس میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زرائع کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔اس سے پہلے آج صوبے نیمروز کے ایک علاقے پر ڈرون حملہ کیا جس پر افغان حکام و عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو افغانستان کے قومی اقتدار و آزادی اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیا۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ نے مشرقی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے دو ٹینک تباہ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹینکوں کو صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں اس ٹرک کو دھماکے سے اڑاتے ہوئے تباہ کیا گیا کہ جس کے ذریعے ان ٹینکوں کو منتقل کیا جارہا تھا۔ ادھر صوبے کنڑ میں بھی ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صوبے کاپیسا میں طالبان نے افغان پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲